اسلام آباد (پی این آئی) پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اعلان تو آج 31 مئی کی شام تک ہو گا لیکن اس سے پہلے ہی حکومت نے غریب کے استعمال کی لازمی چیز مہنگی کرنے کا اعلان کردیا ہے اور ملک بھر میں ایل پی جی کےسلنڈرکی قیمت میں اضافہ کر دیا گیاہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 110 روپے ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو سلنڈر میں 200 روپے اور کمرشل میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے،حالیہ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔عرفان کھوکھر نے وزارت پیٹرولیم سے اپیل کی کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔۔۔۔۔
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (آن لائن )ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی ، نئی قیمت فی کلو ایل پی جی 90 سے بڑھ کے 110 روپے ہو گئی ہے ،عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ گھریلو سلنڈر دو سوروپے کمرشل 9 سو روپے اضافہ ہوا ، اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے۔ اب گھریلو سیلنڈر 1062 کی جگہ 1298 اور کمرشل سیلنڈر 4086 کی جگہ 4994 میں فروخت ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی ، وزارت پٹرولیم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ۔انہوں نے کہاکہ (آج)پیرکو ہنگامی اجلاس لاہور میں بلا لیا ہے جس میں اہم فیصلے کریں اور ہم ہڑتال پر جا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں