واشنگٹن(پی این آئی ) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، ریلی میں 100سے زائدتنظیموں نے شرکت کی، شرکا نے غزہ پراسرائیلی فوج کے حملوں کے خلاف نعرے لگائے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں عائدکرنے کامطالبہ بھی کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ واشنگٹن میں نکلنے والی بڑی احتجاجی ریلی میں یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ یہ ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی۔ مظاہرین کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ مظاہروں کا اہتمام امریکہ کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹیکساس اور سان فرانسسکو میں بھی کیا جائے گا۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، ریلی میں 100سے زائدتنظیموں نے شرکت کی، شرکا نے غزہ پراسرائیلی فوج کے حملوں کے خلاف نعرے لگائے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں عائدکرنے کامطالبہ بھی کیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں