تحریک انصاف حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کتنے ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر لیا گیا؟

 اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار 4000 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا،بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاوں پرکھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے بیان میں   فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، ایک طویل مدت کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4000 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاوں پرکھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا ہے، اس کے علاوہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100ارب روپے منتقل ہوئے، اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا، ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے جب کہ کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 27 مئی کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 2.21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں