آئی ایم ایف مطالبات کو بجٹ کا نام دیکر عوام پر مسلط نہیں ہونے دینگے، شہباز شریف

لاہور ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے ،مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کی جائیںبجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرا اضافے کے حقائق کو اْجاگر کیا جائے حکومت جھوٹ سے اعدادوشمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا ،آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں