مسافر وین کھائی میں جا گری، بہت بڑا جانی نقصان ہو گیا

باغ(آئی این پی )آ زاد کشمیر کے علاقے باغ میں کوہالہ کے قریب مسافر وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں ڈرائیور اور تین بچوں سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آزاد کشمیر جانے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب شادرہ کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق ہوگئے، 4افراد موقع پر جبکہ 5افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔جاں بحق ہونے والوں میں 3شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں 13افراد زخمی ہوئے، جن کو مقامی افراد اور پولیس کی مدد سے امبور اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق چکوٹھی سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔۔۔۔

ایک صوبے میں کرونا وائرس کیسز کی شرح میںنمایاں کمی

پشاور(آئی این پی) صوبہ خیبر پختونخوامیں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں صوبے میں 364نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس عرصے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔ صوبے میں فعال کرونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 551ہے، پختونخواہ میں اس وقت 1ہزار 46 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز 27اضلاع میں کرونا وائرس کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد یا اس سے کم ریکارڈ کی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں