ایک صوبے میں کرونا وائرس کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

پشاور(آئی این پی) صوبہ خیبر پختونخوامیں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں صوبے میں 364نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس عرصے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔ صوبے میں فعال کرونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 551ہے، پختونخواہ میں اس وقت 1ہزار 46 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز 27اضلاع میں کرونا وائرس کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد یا اس سے کم ریکارڈ کی گئی تھی۔۔۔۔

پی ٹی آئی رہنما پر مذہب کے حوالے سے سنگین ترین الزام، ترین گروپ کے ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(آئی این پی )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پر جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہزاد اکبرکی جانب سے 20مئی کو لاہور کے تھانہ ریس کورس میں اندراجِ مقدمے کی درخواست دی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے، ان الزامات سے ان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے، نذیرچوہان کی گفتگوکا مطلب کرپشن کے خلاف کام کی حوصلہ شکنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے، وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی کارڈ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے، لاہور پولیس کو نذیر چوہان کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، شہزاد اکبر اپنا کام بہتر انداز سے کر رہے ہیں، اپنے آفیشلز کے دفاع میں ناکامی پر ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close