’’پی ٹی آئی نے 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا‘‘

اسلام آباد(پی این آئی ) مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے اور آج ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 85 لاکھ ہوچکی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے جب اقتدار چھوڑا تھا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا لیکن عمران خان کی حکومت میں معیشت کا حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ن لیگی حکومت کے آخری سال 18-2017 میں فی کس آمدنی ایک ہزار 560 ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close