وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا گزشتہ 10 سالوں میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں ،آئندہ سال ملکی تاریخ کی ریکارڈایکسپورٹ کریں گے ۔ترقیاتی بجٹ کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسد عمر نے کہا کہاگلے مالی سال کیلئے ملکی شرح نمو کا تخمینہ 4.8 فیصد لگایا ہے ،آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں ، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام 900 ارب روپے تک کر رہے ہیں ، کراچی کی ترقی کیلئے پیکیج لا رہے ہیں ، رواں سال ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، آئندہ مالی سال میں 28 ارب ڈالرز سے زیادہ کی برآمدات کا ہدف ہے، بحالی کی جو رفتار شروع ہوئی تھی وہ اب تیز ہو رہی ہے ، لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ صنعتوں کیلئے جو پیکیج دیا اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے،ہماری بڑی صنعتوں کی ترقی بھی اچھی ہے، تعمیراتی صنعت میں آئندہ سال مزید اضافہ ہوگا، آئی ٹی اور ڈیجیٹیلائزیشن میں بہت گروتھ نظر آرہی ہے ، گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے ترقی کی شرح میں کمی ہوئی،کورونا کی وجہ سے پولٹری کی صنعت متاثر ہوئی، صنعت متاثر ہونے سے قیمتیں بھی بڑھیں ، بجلی کی کھپت میں 6 فیصد اضافہ دیکھ رہے ہیں ، اگلے سال گیس پیداوار میں بہتری نظر آرہی ہے ۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق پیشرفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں