موسم گرما میں کتنی چھٹیاں دی جائیں گی؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تجویز دیدی

لاہور (پی این آئی ) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تجویز دی ہے کہ اگلے ماہ جون میں طلبہ کی کلاسز کھلی رکھی جائیں اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔ پنجاب کے اسکولوں میں اگست سے نئے سیشن کا آغاز کیا جائے۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات  محدود کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close