مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے پونچھ ڈویژن اور میرپور ڈویژن کے اُمیدواران سے انٹرویو مکمل کر لیے

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات 2021 کے لیے پونچھ ڈویژن اور میرپور ڈویژن کے اُمیدواران سے انٹرویو مکمل کر لیے۔ مظفرآباد اور مہاجرین کے حلقہ جات سے بالترتیب 25 اور 26 مئی کو انٹرویو لیے جائیں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خان کی سربراہی میں پونچھ ڈویژن کے33 اُمیدواروں اور میرپور ڈویژن سے47 اُمیدواروں کے انٹرویو ز لیے گئے۔ چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان، سیکرٹری سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ اور ممبران میں سابق وزیر حکومت سردار نعیم خان، حاجی ذوالفقار علی خان، سردار محمد ارشاد خان، ملک محمد زراعت خان ایڈووکیٹ، وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، راجہ ثاقب مجید اور سردار منظور خان شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close