آزاد کشمیر کے لیے دل کھول کر فنڈز دیئے ہیں، اسد عمر کی بیرسٹر سلطان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر سے ون آن ون تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پرملاقات میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں کھلے دل سے فنڈز دئیے اور اب آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتاں ل کی تعمیر کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کو کھلے دل سے مزیدفنڈز دبھی دیں گے۔اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمرکا کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لئے فنڈز دینے پر انکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاکیونکہ اس سے آزاد کشمیر کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گاکیونکہ آزاد کشمیر ایک دور دراز علاقہ ہے اور عوام کوعلاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگرچہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے پہلے بھی فراخدلی سے فنڈز مہیا کیے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی طرح وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز فراہمی میں کھلے دل سے معاونت کرے گی۔آزادکشمیر میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی پر میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور آپکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ اس سے جہاں مقامی آبادی کو کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کی سہولتیں مقامی سطح پر میسر ہونگی۔ہم توقع کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کے ان فراخدلانہ اقدامات سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں متعین ہونگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں