فلسطینیوں کی فتح کا جشن ہضم نہ ہوسکا، اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصی میں دوبارہ کارروائی

غزہ(آئی این پی)اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ایک بار پھر مسجد اقصی سے ملحقہ صحن میں کارروائی کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الاقصی میں ہزاروں نمازی جمعے کی نماز کے بعد جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے چڑھائی کردی۔اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران مسجد کے صحن میں بھگدڑ مچ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی پر چڑھائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔خیال رہے کہ 11 دن کے حملوں اور خون ریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوئی ہے جس کے بعد غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جشن منایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close