پاکستان میں کب تک دس بڑے ڈیم بنا لئے جائیں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پشاور(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2028 تک10 بڑے ڈیم بنا لیے جائیں گے جن سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ ساتھ ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔مہمند ڈیم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تھا کہ ہم پاکستان میں پانی سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی بناسکتے ہیں اس لیے ہمارا ارادہ ہے کہ ڈیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مہمند ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اور یہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہوجائے گا جس کے ذریعے مہمند کے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ سیلاب سے تباہ کاریوں کو روکنے کےلیے دریائے سوات پر بھی ڈیم بنایا جارہا ہے۔اس منصوبے پر تقریبا 310ارب لاگت آئے گی، ڈیم کی بلندی 213 میٹر ہوگی جبکہ 12لاکھ 93ہزار ایکٹرفٹ پانی جمع ہوسکے گا، اسی طرح 800میگا واٹ بجلی بھی بنائی جاسکے گی۔ بہاددیشیی ڈیم کی اونچائی 213 ملین ہوگی۔ اس میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ہمیں ڈیم آج سے 50 سال پہلے بنالینے چاہیے تھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اگلے انتخابات کا نہیں بلکہ قوم کےمستقبل کا سوچا ہے۔ پانچ سال بعد دیکھنا چاہتا ہوں کہ کمزور طبقے کوہم نے کیسے اوپر اٹھایا۔ہمارے دور میں عام آدمی کو گھر بنانے کےلیے بینک قرضے دے رہے ہیں۔پاکستان ایک بہت بڑے خواب کا نام ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں جس راستے پر چلنا چاہیے تھا وہاں سے بھٹک گئے۔ مدینے کی ریاست کو اللہ نے سب سے زیادہ نعمتوں سے نوازا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں