برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد لڑکی مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق مائرہ کے منہ اور گردن پر دو فائر مارے گئے، اس کی گردن پر پھندے کا نشان پایا گیا جبکہ گردن، بازوں اور دونوں ہاتھوں پر خراشیں بھی تھیں۔ مائرہ کے بال کھینچنے سے سر پر بھی سوجن پائی گئی، منہ پر گولی لگنے سے دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں جب کہ کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے۔ رپورٹ کے مطابق مائرہ سے جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ واضح رہے کہ مائرہ کو 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

چین کے 80 کروڑ شہری غربت کے جال سے نجات پا چکے ہیں، چین میں پاکستانی سفیر کی انکشاف انگیز گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی ) چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان چین کے انسداد غربت کے تجربہ سے سیکھ سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا میں ذاتی طور پر سوچتا ہوں کہ اگر پاکستان کو چین سے سبق سیکھنا ہے تو یہ غربت کے خاتمے کا چینی معجزہ ہے جس کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ہے۔ مسعود خالد نے غربت کے خلاف چین کی غیر معمولی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین غربت کے مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے کہ 800 ملین افراد لفظی طور پر غربت کے جال سے نکل چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ جیسا کہ انہوں نے دیکھا چین ایک علمی معیشت بنتا جارہا ہے۔ علمی معیشت کیلئے چین تحقیق اور ترقی ، تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے دس اہم صنعتوں کا انتخاب کیا ہے ، جو چین کو ٹیکنالوجی میں مضبوط بنانے کیلئے ویلیو ایڈڈ ہوگی۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ، اور چین مدد کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک خود ہمارے تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے پلیٹ فارم یا چھتری مہیا کرتا ہے۔ مسعود خالد نے کہا چین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی سربراہی میں جو کامیابیاں حاصل کیں وہ ہمہ جہت اور متاثر کن ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے 1981 میں پہلی بار چین کا دورہ کیا۔ اس کے بعد میں جب بھی چین گیا میں نے پوری رفتار سے چین کی ترقی اور لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سکالر ابھی بھی اس کو نہیں سمجھ رہے ہیں اور ابھی بھی ان کیلئے ایک معمہ بنی ہوئی ہے جبکہ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ چین کی 5000 سال پرانی قدیم تاریخ ہے ، اور چینی اقدار ثقافت اور روایات میں بھی تسلسل رہا ہے۔ وہ اس بات کی پوری طرح تعریف نہیں کرتے ہیں کہ چینی لوگ کتنے لچکدار ، محنتی ، سنجیدہ ذہن اور سائنس پر یقین رکھنے والے ہیں ۔ چین کی گذشتہ دہائیوں میں نشیب و فراز آئے لیکن سی پی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں اس نازک لمحے کو تبدیل کرنا ہوگا اور انہوں نے مختلف مراحل پر اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ مسعود خالد نے کہا چینی عوام اور سی پی سی کو اپنی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہئے ، چین کے دوست کی حیثیت سے ، ہم نہ صرف ان کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہیں ، بلکہ ان کی کامیابیوں پر ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مسعود خالد کی نظر میں چین پاکستان تعلقات “جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے چٹان ہیں۔ خطے میں ہونے والی بہت ساری پیشرفتوں کو دیکھ کر ، انہوں نے دونوں ممالک کے لوگوں کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ چین پاکستان لازوال دوستی کے راز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین پہلا ملک تھا جس نے بیرون ملک کوویڈ 19 ویکسین بھیجی اور جس کو بھیجی وہ پاکستان تھا۔ 2008 میں جب سچوان کو ایک تباہ کن زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا ، پاکستان نے چین کو اپنے تمام خیمے بھیج دیئے تھے۔ ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے لئے کیسا محسوس کرتے ہیں ، اور ایک دوسرے کے لئے ہمارے پاس کس طرح کا جذبہ ہے ،مسعود خالد نے چین پاکستان دوستی کی تاریخ کے بہت سے قیمتی لمحوں کے بارے میں بتایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close