نئی دہلی (آن لائن) طوفان تاؤتے سے ممبئی کیساحل کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔ جسکے نتیجے میں 127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا۔ بھار تی بحریہ نے ساحل کے ساتھ پٹی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے۔طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے گجرات میں شدید بارش ہوئی۔اس طوفان کے نتیجے میں بھارت کے بہت سے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔مقامی میڈیا کے مطابق تا حال کم از کم 10 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز بتایا کہ طوفان کی شدت میں کمی مسلسل کمی آ رہی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق طوفان بھارتی شہر راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔یہ طوفان 18 مئی کو گجرات کے ساحل کو عبور کرتے ہوئے شمال مغرب میں منتقل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔۔۔۔۔
اپوزیشن رہنما ہوں یا کابینہ کے ارکان، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی، فواد چوہدری نے سٹینڈ لے لیا
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضح ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، چاہے اپوزیشن رہنما ہوں یا کابینہ کے ارکان، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہوگا، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے۔ یہی نظام میں تبدیلی ہے حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے، طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرائ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ معاملے میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہاو ¿سنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ کو 23 کلومیٹر تک بڑھایا گیا۔ اس فیصلے سے حکومت کو 20 ارب روپے اضافی زمین کی خریداری کی مد میں دینے پڑے۔ وزیر اعلیٰ کو کہا گیا تحقیقات کریں، کمشنر راولپنڈی کو کہا گیا کہ معاملے کو دیکھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کمشنر نے ابتدائی تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی، ان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے۔ مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے۔ ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے۔ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں۔ اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔ یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں