سعودی عرب نے سفری پابندیوں کی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا، کیا پاکستانی اب سعودی عرب جا سکیں گے؟

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں والے ممالک سے پاکستان کا نام نکال دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مملکت کے شہریوں پر بھارت اور ایران سمیت 13 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان شامل ہیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے جس کے بعد سعود شہری اپنے ملک سے پاکستان کا سفرکر سکیں گے۔سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ویکسینیشن کرانے والوں کو بھی بغیر قرنطینہ ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کہا کہنا ہے کہ نئےا علان کا تعلق سعودی شہریوں کے لیے نئ فہرست میں شامل ملکوں میں آمدورفت کے حوالے سے ہے اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ابھی پاکستان سے عام مزدور طبقہ سعودی عرب جا سکے گا بلکہ اس کے لیے نئے اعلان کا انتظار کرنا ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں