کراچی میں قیامت خیز گرمی، رات کو بھی گرم لو چلتی رہی، درجہ حرارت کہاں تک جا پہنچا؟

کراچی (پی این آئی) کراچی میں قیامت خیز گرمی، رات کے وقت بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ، ماہرین موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، موجودہ ہیٹ ویوو کی وجہ سے رات کے وقت بھی گرم لو چل رہی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئی لہر کے دوران درجہ حرارت انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا، گرمی کی نئی لہر میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع اور متاثر ہوسکتی ہیں۔اس دوران شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں، اگر جانا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معمول سے زیادہ کریں۔دوسری جانب سمندری طوفان تاتے کراچی سے 800 کلومیٹر دوری پرآگیا ، طوفان آج رات گئے بھارتی گجرات سے گزرے گا تاہم پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ ڈائریکٹر میٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے 800 اور ٹھٹھہ سے 730 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان آج رات گئے بھارتی گجرات سے گزرے گا تاہم سمندری طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسم شدید گرم رہے گا اور گرد آلود ہوائیں آج بھی جاری رہیں گی اور شہر میں پارہ 43 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا، طوفان دور ہونے کے باعث بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے تاہم گرم ہواں کے باعث لو کی صورتحال رہیگی۔یاد رہے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے ساتواں الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ تاتے طوفان کا رخ 15 کلومیٹر کی رفتار سے شمال کی طرف ہوگیا ہے اور طوفان کراچی کیجنوب اور جنوب مشرق سے 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کے شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے امکانات ہیں ، طوفان 17 مئی کی رات کو بھارتی گجرات کو پار کرے گا ، جس کے باعث ٹھٹہ، سجاول ، بدین ، تھرپارکر ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں 17 سے 19 مئی کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں