آئندہ چند گھنٹے انتہائی اہم ہیں، کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی(آن لائن) متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر کمشنر کراچی نوید شیخ نے ڈپٹی کمشنرز، کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے تیار رہین اور تمام ضروری ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ۔ اسپتالون کو الرٹ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحا ل میں ایمرجنسی سے نمٹنے اور ریلیف کے کاموں کے لئے تیار رہیں انھوں نے کہا کہ شہر مین تمام بل بورڈز فوری طور پر ہٹا دئے جائیں انھوں نے اتوار کو متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، کنٹونمنٹ بورڈز واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر اداروں کے ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے اقدامات کے بارے مین کمشنر کو بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کر لئے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبے بنالیے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے کمشنر کو بتا یا کہ انھوں نے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی ریسپونس سینٹر قائم کر دیا ہے اور کنٹونمنٹ کے ہر علاقہ کے لئے خصوصی عملہ متعین کیا گیا ہے جو ریلیف کے کاموں کو یقینی بنائے گا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ مضبوط بنائین۔۔یقینی بنائیں کہ برساتی نالوں کی رکاوٹیں دور ہوں اور نکاسی کے موثر انتظامات ہوں کمشنر کو شہر میں جاری نالوں کی صفائی اور بل بورڈز ہٹانے کے کام کے بارے مین تفصیلی بریفنگ دی گئی۔۔کمشنر نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے پمپنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر نے واٹر بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔کمشنر کراچی کی ہدایت پرکمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299 پرکنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے َ کمشنر نے کہا ہے کہ۔شہری اور متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورت میں رابط اور مدد کے لئے کنٹرول روم پر اطلاع دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close