میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(آن لائن)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر تمام 7 وزرا تعلیم نے اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ ایئر اور 9th سمیت کسی بھی کلاس کو گزشتہ سال کی طرح بغیر امتحان لیے پروموٹ نہیں کیا جائے گاتاہم اس بار امتحانوں کی ترتیب میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کی روشنی میں کلاس 10th اور سیکنڈ ایئر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے کالجز یا یونیورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے اس لئے ان کے پیپر پہلے لیے جائینگے جبکہ 9th اور فرسٹ ایئر کے امتحانات بعد میں ہونگے امتحانات کے حتمی تواریخ درج ذیل ہیں:*میٹرک 10th کلاس 19 جون،انٹرمیڈیٹ 12th کلاس 6 جولائی،میٹرک 9th کلاس 20 جولائی انٹرمیڈیٹ 11th کلاس 5 اگستمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام سٹوڈنٹس کو مل جائینگے گے جبکہ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سیکنڈ کی تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالے سے ملیں گے اس کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا کوئی سٹوڈنٹ جتنے مارکس پارٹ سیکنڈ میں حاصل کرے گا اتنے ہی مارکس اسکو پارٹ فرسٹ میں دے دیے جائینگے گے تاہم رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے وہ سٹوڈنٹس جن کا گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہیں ہوا تھا ان کو پارٹ فرسٹ میں 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز پر فیصلہ نہ ہو سکا۔وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے صوبوں کی مرضی کے مطابق مذکورہ بالا تاریخوں میں دو یا تین روز کا اگلے سال بھی تمام کلاسز میں سمارٹ سلیبس ہی اپلائی ہو گا تاہم اس میں معمولی ردوبدل ہو سکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں