بڑا دعویٰ کر دیا گیا، نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو کس چیز کا علم نہیں ؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو عوام دشمن قرار دے دیتے ہوئے سوال کیا کہ دورہ سعودی عرب سے وزیراعظم نے زکو اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں، منگل کوبلاول ہائوس سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکو ۃکی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے، عمران خان کی 22سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکوۃ کے چاول کے لائق بنانا کیلئے تھی تو دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرغی 400روپے کلو سے زائد کر کے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیراعظم صاحب، نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے، نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close