کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈز اور ڈالرز خریدنے والے سرمایہ کار کی چھان بین شروع کردی گئی

لاہور (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سال2017سے سال 2020 تک کروڑوں روپے مالیت کا سونا،پرائز بانڈز اور ڈالرز خریدنے والے سرمایہ کار کی چھان بین شروع کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیمیں سرمایہ کاری کرنے والوںکی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کریں گی۔ ایف بی آر اس امر کا جائزہ لے گا کہ ڈالرز ،پرائز بانڈز اور سونا خریدنے والوں کے پاس سرمایہ کہاں سے آیا؟۔گوشواروں میں سرمایہ کاری ظاہرنہ کرنے والوں کا بھی کڑا حساب ہوگا۔ڈالرز، پرائز بانڈز اور گولڈ کے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ٹیکس نیٹ میں موجود ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کی درست تفصیلات چھپانے والوں کو بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close