مرزا افتخار قیوم کا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر

میرپور (پی این آئی) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء و چئیرمن مغل فاؤنڈیشن ہسپتال میرپورمرزا افتخار قیوم کی طرف سے پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا افطار ڈنر میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماؤں مغل برادری کی سرکردہ شخصیات میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار ڈنر میں سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ میزبان مرزا افتخار قیوم اور وجاہت بیگ نے بھی خطاب کیا۔افطار ڈنر سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کی نااہلی، نالائقی اور تعصب کی وجہ سے میرپور کے مسائل میں اضافہ ہو چکا ہے میرپور کے اندر میرٹ کی پامالیوں کا سلسلہ عروج پر ہے تعلیمی بورڈ بلدیہ ضلع کونسل سرکاری ہسپتال سمیت دیگر اداروں میں دوسرے اضلاع کے ملازمین بھرتی کر کے میرپور کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی گئی ہے ہم برسرِ اقتدار آ کر اس طرف بھرپور توجہ دے کر ذمہ داران کا کڑا احتساب کریں گے پہلے بھی متنبہ کر چکا ہوں آج پھر بیوروکریسی کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ وہ حکومتی وزراء کے خلاف قانون اور خلاف ضابطہ احکامات پر عمل نہ کریں ورنہ وہ کل کڑے احتساب کے شکنجے میں پھنس جائیں گے۔رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر میں تاخیر کی تمام تر زمہ آزاد کشمیر کی حکومت پر عائد ہوتی ہے اس حکومت نے جان بوجھ کر اس پل کی تعمیر میں سستی برتی۔ جس کی وجہ سے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب قائم ہو گی تو ہم ترجیحی بنیادوں پر رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر مکمل کر کے اسے عوام کے لیے کھول دیں گے۔شاندار افطار ڈنر پر مرزا افتخار قیوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں مرزا افتخار قیوم پارٹی کے متحرک رہنما ہیں ضمنی الیکشن میں افتخار خادم مرزا افتخار قیوم اور ان کی ٹیم نے اہم موقع پر میری حمایت کا اعلان کر کے میری جیت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اس بار بھی ان کا کردار اہم ہو گا عید کے بعد انتخابی مہم کا فائنل دور شروع ہو گا کارکنان عید کے بعد تیاری کر لیں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر پوری تیاری سے انتخابی مہم میں اتر کر مخالفین کو شکست دے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close