سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے جامنی کارپٹ کیوں بچھایا گیا؟دلچسپ تفصیلات آگئیں

ریاض (پی این آئی) عمومی طور پر دنیا بھر میں سربراہانِ مملکت اور غیر ملکی مہمانوں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جاتا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے استقبال کیلئے بچھایا جانے والا کارپٹ جامنی رنگ کا تھا جس کے باعث سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دعوے شروع ہوگئے ہیں۔سعودی عرب کی سبق ویب سائٹ کے مطابق جامنی رنگ کو سعودی عرب کی ثقافت میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے جس کی وجہ سے حال ہی میں سعودی عرب کی وزارت ثقافت و شاہی پروٹوکول نے ریاستی مہمانوں کے استقبال کیلئے سرخ کی بجائے جامنی کارپٹ استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ کچھ عرصہ پہلے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا استقبال بھی جامنی کارپٹ پر کیا گیا تھا۔جامنی رنگ سعودی عرب میں اس لیے مقبول ہے کیونکہ یہاں بہار کے موسم میں جب پہاڑوں پر پھول کھلتے ہیں تو ان کا رنگ جامنی ہوجاتا ہے۔ یہ جامنی کارپٹ سعودی عرب میں دستکار اپنے ہاتھوں سے تیار کرتے ہیں۔ جامنی رنگ سے سعودی عوام کی محبت کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ آئندہ بھی سربراہانِ مملکت کا استقبال اسی جامنی کارپٹ پر ہی دیکھنے کو ملے گا کیونکہ سعودی عرب میں اب ” پرپل اِز دی نیو ریڈ” ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں