ایران اورافغانستان کیساتھ سرحد 2 ہفتوں کیلئے بند کرنیکا فیصلہ، حکم پر عملدرآمد کب سے کب تک ہو گا؟ جانیئے

اسلام آباد(آئی این پی) کورونا وائرس کاپھیلائو روکنے کے لئے ایران اورافغانستان کیساتھ سرحد 2ہفتوں کیلئے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور اس کے پھیلا ئوکے پیش نظر سرحد کو دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،تفصیل کے مطابق این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی اقسام اور پھیلائو روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحد دو ہفتوں کے لیے بند تاہم تجارت جاری رہے گی، کورونا پازیٹو آنے پر مسافر متعلقہ ملک واپس جائے گا،ایران اور افغانستان سے سرحد کی بندش 4اور 5مئی کی درمیانی شب سے نافذ ہو کر 19اور 20مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان پابندیوں کا کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر اطلاق نہیں ہوگا، باڈرز ٹرمینل پر تمام ڈرائیورز اور معاون ڈرائیورز کی تھرل سیکنگ ہوگی، مثبت رپورٹ آنے والے افراد کو پالیسی کے تحت ڈیل کیا جائے گا،این سی او سی کے مطابق افغانستان اور ایران جانے والوں کو واپسی کی اجازت ہو گی، دونوں ممالک سے زمینی راستے کے ذریعے آنے والے پاکستانی مسافروں کا آر اے ٹی ٹیسٹ ہوگا، مثبت کیس آنے پر پاکستانیوں کو قریبی قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close