لاہور (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ا رکان پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد اور غضنفر علی خان نے ملاقات کی ۔پی پی 265سے منتخب رئیس نبیل احمد اور پی پی 255 سے منتخب غضنفر علی خان کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اظہار اعتماد،رئیس نبیل احمد اور غضنفر علی خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ترقی پر ہر شہر اورقصبے کے عوام کا حق ہے،سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا،سابق حکمرانوں نے دور دراز علاقوں کے فنڈز پر جانتے بوجھتے ڈاکہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی وسائل کی بندربانٹ کے باعث پسماندہ شہر وں کی محرومیو ں میں اضافہ ہوا،ہماری حکومت ترقی کے سفر میں پسماندہ علاقوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے،عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے،منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں