کراچی(آئی این پی ) کوروناوائرس کے سبب عیدالفطر پر عوام کے لیے نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔ عید کے پرمسرت موقع پر والدین بچوں کو عموما کڑک نوٹ عیدی کے طور پر دیتے ہیں لیکن گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ مذکورہ فیصلہ کورونا کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب حکومت عوام سے مسلسل اپیل کررہی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں جبکہ عید جیسے بڑے تہوار سے متعلق بھی ایس او پیز کی پیشگی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں