اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کو فائز عیسیٰ کے خلاف کبھی کیسز بنانے اور تحقیقات کا نہیں کہا،بشیر میمن کو مریم نواز، ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کیخلاف بھی کیسز بنانے کا نہیں کہا۔ انہوں نے سینئر صحافیوں اور اینکرپرسنز سے ملاقات میں گفتگو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد ہیں،بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے۔بشیرمیمن کو اس سے پہلے کوئی خاص جانتا تک نہیں تھا۔ بشیر میمن کو فائز عیسیٰ کے خلاف کبھی کیسز بنانے اور تحقیقات کا نہیں کہا، ریفرنس فائل کرنے کا کام بشیر میمن کا تھا ہی نہیں تو ان سے کیوں کہتا؟ بشیر میمن کو مریم نواز، ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کیخلاف بھی کیسز بنانے کا نہیں کہا۔خاتون اول کی تصویر کے معاملے میں مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ بنانے کا کبھی نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ بشیرمیمن صرف اومنی گروپ کی جےآئی ٹی میں پیش رفت پر بریف کرتے تھے۔ بشیرمیمن نے آصف زرداری جےآئی ٹی کیسز پر ایک باراپ ڈیٹ کیا تھا۔ لیکن میں نے ان کو کبھی کسی کے بارے میں کیس بنانے کا نہیں کہا۔ کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا تھا کہ خواجہ آصف کےخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ بشیرمیمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر تحقیقات کا کہا تھا۔خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں بھی کرچکے تھے۔ بشیرمیمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پرتحقیقات کا کہا تھا۔ کہا تھا تحقیقات کریں یہ کیسے ہوسکتا ہے وزیر خارجہ اور دفاع غیرملکی اقامہ اور تنخواہ لیتا ہو؟ انہوں نے کہا کہ علی ظفر دیکھیں گےکہ کہیں کوئی اثررسوخ تواستعمال نہیں کررہا۔ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں ابوبکر خدا بخش بھی ان کیساتھ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کے معاملے پرملنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں