ملک بھر کے ماہرین تعلیم نے خط لکھ کر وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے وزیراعظم عمران خان سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق 150ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیاہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا کر ایچ ای سی کو وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا گیا،خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کے عہدے کی مدت کو حاصل قانونی تحفظ ختم کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے،ماہرین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ ایچ ای سی کو آزاد قومی ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے بحال کیا جائے،خط لکھنے والوں میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار، سابق پرو چانسلر لمز سید بابر علی، صدر زیبسٹ شہناز وزیر علی، حنا جیلانی، رسول بخش رئیس، حارث خلیق، حسین نقی، سلمان اکرم راجا، ضیا الدین یوسفزئی، نسیم زہرہ اور بیرسٹر عمر ضیا الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں