کورونا کی سنگین صورتحال،پاکستان کو حج کوٹہ ملنے کے امکانات معدوم ہونے لگے

اسلام آ باد ( پی این آئی) کورونا وائرس کی سنگین صورتحال حج 2021 کیلئے پا کستان کو حج کوٹہ ملنے کے امکانات نہا یت معدوم ہوگئے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق کورونا کے باعثتاحال کسی بھی ملک کے ساتھ سعودی عرب کا ایم او یو دستخط نہیں ہوسکا۔ہر سال دسمبر میں حج ایگر یمنٹ کیا جا تا ہے۔ حج ایگر یمنٹ کی روشنی مین وزارت مذہبی امور حج آپریشن کی پلاننگ کرتی ہے، حج ایگر یمنٹ نہ ہونے کی وجہ سےوزارت مذہبی امور تا حال حج کی تیاریاں شروع ہی نہیں کرسکی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں