کراچی (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے لیکن کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ ہمیں کس پر یقین کرنا چاہئے؟۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اگست 2018 سے معیشت چلانے والوں نے اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے لیکن کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ ہمیں کس پر یقین کرنا چاہئے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں