لاہور(آئی این پی)پنجاب میں پیر(آج) سے 10دن کے لیے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز بند کرنیکا اعلان کردیا گیا،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز 12اپریل سے 10دن کے لیے بند رہیں گے،محکمہ صحت کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت
صوبے کے7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بندکرنیکا فیصلہ کیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں4شعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 20اپریل تک بند رہیں گی،ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے اسپتال شامل ہیں جہاں ڈرماٹالوجی، این این ٹی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کے شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی تاہم دیگر شعبوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی،صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو او پی ڈی کے باہر ماسک فراہم کیے جائیں گے،20اپریل کو کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے کردوبارہ فیصلہ کیا جائیگا۔۔۔۔ گرج چمک کیساتھ بارشیں، گرمی سے پریشان شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج ملک کا سب سے گرم علاقہ مٹھی رہا جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کل اسلام آباد میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔آج رات پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ خطۂ پوٹھوہا ر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کے روز پنجاب اور سندھ میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ کل بلوچستان کے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ،
پشاور، بنوں، کوہاٹ، مردان، صوابی اورکرم میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کے روزخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم مانسہرہ اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے گرم ترین علاقے چھور اور مٹھی رہے جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ موہنجوداڑو اورلاڑکانہ میں 43، کراچی ، لسبیلہ، میرپور خاص، پڈعیدن ،روہڑی ، سکھراورسکرنڈ میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں