اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اسلام آباد میں انکی رہاٸشگاہ پرپی ٹی أٸی أزادجموں وکشمیر انصاف یوتھ کے چٸیرمین راجہ سبیل ریاض کی ملاقات۔ اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو أگے بڑھانے کےلٸے نوجوانوں کو اپنا اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ اب جبکہ أزادکشمیر میں انتخابات
کی أمد أمد ہے تونوجوانوں کا اس میں پی ٹی أٸی أزادجموں وکشمیرکا کی کامیابی اہم کردار ادا کرنا ہے۔لہذا نوجوان ان انتخابات میں پی ٹی أٸی أزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کےلٸے بھرپور اندازمیں چلانے کے لٸے أگے بڑھیں۔پی ٹی أٸی أزادجموں و کشمیر انشاءاللہ بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ہم اقتدار میں أکر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع,کاروبار کے لٸےأسان شراٸط پر قرضے فراہم کرنے کے علاوہ انکی فلاح و بہبود کے لٸے انقلابی اقدامات اٹھاٸیں گے جس سے بے روزگاری کے مسٸلے پر قابو پانے میں بڑ ی حد تک مدد ملے گی۔ اس موقع پر پی ٹی أٸی انصاف یوتھ کےچٸیرمین راجہ سبیل ریاض نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ پی ٹی أٸی أزادجموں کشمیر کی انتخابی مہم میں انصاف یوتھ کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ثابت ہونگے۔انتخابی مہم چلانے کےسلسلے میں أپکی رہنماٸی و ہدایات کی روشنی سے حکمت عملی جلد وضع کرلی جاٸے گی۔۔۔۔
آزاد کشمیر الیکشن، مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کی طرف سے جنرل الیکشن 2021 کے لیے درخواستیں طلب
راولپنڈی (پی این آئی) مسلم کانفرنس نے آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے پارٹی اُمیدواروں سے 12 اپریل سے 30 اپریل تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ مسلم کانفرنس پوری قوت سے الیکشن میں حصہ لے کر سرپرائز دے گی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین پارلیمانی بورڈٖ راجہ محمد ےٰسین خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ و سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار عبدالواجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے سے جاری شدہ شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے اُمیدواروں سے درخواستیں 9اپریل سے 15اپریل کے بجائے اب 12 اپریل سے 30 اپریل تک جماعت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواران پارٹی سیکرٹریٹ سے درخواست فارم حاصل کر کے مبلغ 30 ہزار فیس کے ساتھ جو کہ پارٹی کے نام پر پے آڈر / چیک یا کیش کی شکل میں ہو گی کے ساتھ اس مقررہ مدت کے درمیان اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین اور سابق وزیر حکومت راجہ محمد ےٰسین خان نے کہا کہ آزادکشمیر اور مہاجرین کے جن حلقہ جات سے ٹکٹ جاری ہو چکے ہیں وہاں سے درخواستیں وصولی نہیں کی جائیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس عام انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی۔ مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے اندر خود شکست و ریخت کے عمل میں داخل ہو چکے ہیں اور رہی سہی کسر عام انتخابات میں نکل جائے گی۔انھوں نے کشمیری عوام سے پیل کی ہے کہ وہ جنرل الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کن کردار ادا کریں۔مسلم کانفرنس ریاست کی طاقت ور ترین جماعت ہے ہمارے بغیر آزادکشمیر میں کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں