اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ تین قومی اور 15صوبائی اسمبلی کے اراکین کی عدالت آمد سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر پھوٹ پڑ گئی ہے۔ جہانگیر ترین کا 53 اراکین صوبائی اسمبلی اور ڈیڑھ درجن اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ ہونے کے دعوے کا مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا
کہ پی ٹی آئی کے صفوں میں اس انتشار سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی درست تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کی بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔ مسلم لیگ(ن) نے جان بوجھ کر استعفوں کا شوشہ چھوڑا تاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے اور پی ٹی آئی حکومت بچ جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ لندن میں بیٹھ کر پیپلزپارٹی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ ن لیگ نے کس ڈیل کے بعد پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی سازش تیار کی؟ ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں