ہفتے میں دو روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی

گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا وکو روکنے کیلئے آنے اور جانے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹرانسپورٹ پر پابندی 25 اپریل تک ہفتہ اور اتوار کے روز ہوگی۔سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے فضائی سروس سخت ایس اوپیز کے تحت جاری رہے گی۔خیال رہے

کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی)نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پورے ملک میں ریلوے 75 فیصد مسافروں کے ساتھ پورا ہفتہ چلے گی۔۔۔۔۔

خبردار، ہوشیار، آئندہ 5 روز تک کراچی میں کیسے موسم کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی شہر میں گرم وخشک موسم کی پیشنگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بدھ سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، ہوائوں کی تبدیلی گرمی کا سبب بنے گی، جس کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں غالب رہ سکتی ہیں تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق 5 روزہ گرمی کی لہر کے دوران ابتدائی طورپر36سے38 جب کہ بعدازاں کسی دن 39 ڈگری تک بھی درجہ حرارت بڑھ سکتاہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے متاثر یا معطل ہوسکتی ہیں، منگل کو شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 25.5 ڈگری رہا، بدھ کو موسم گرم اور خشک جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں