ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی رکن قومی رکن اسمبلی جویریہ

ظفر پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ اپریل کوانتخابی ریلی میں شرکت کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں پی ٹی آئی خاتون رہنما سے تین روز میں جواب اور وضاحت طلب کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر جویریہ ظفر کو نوٹس بجھوایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close