ن لیگ کو آصف علی زرداری کی کس بات پر غصہ ہے؟ لیگی رہنما نے اندر کی بات بتا دی

کراچی (پی این آئی)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بات نامناسب تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسابق گورنر سندھ محمدزبیرنےکہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ اپوزیشن آپس میں لڑے اور جہاں

تک ممکن ہوا ہم نے گزشتہ پانچ چھ مہینے میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتےہوئے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی بہت سی چیزیں تسلیم کیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جو بات کی تھی وہ اتنی حساس ہے کہ مسلم لیگ ن کے کسی بھی ورکر کے لیے یہ چیز بہت نامناسب تھی اور اگر پیپلز پارٹی استعفے نہ دینے کی کوئی وجہ بتاتی تو اس پر بات ہو سکتی تھی لیکن یہ بہت بڑی بات تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اپوزیشن لیڈر کا معاملہ انتہائی اہم تھا جو ہمیں اعتماد میں لیے بغیر یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بن گئے جبکہ ایک اصول طے ہو چکا تھا کہ سینیٹ میں یہ نشست مسلم لیگ ن کے پاس جائے گی لیکن تمام معاملات افسوسناک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close