یوسف گیلانی وزیراعظم رہے اور اتنا چھوٹا عہدہ لیا، سابقہ اتحادی آہس میں الجھ پڑے

کراچی (آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان (جے یو آئی)کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم رہے اور اتنا چھوٹا عہدہ لیا، پی پی نے حکومت کے ساتھ گھاٹے کا سودا کیا، اے این پی بھی شامل تھی، حکومت سے ووٹ لیے ہیں تو یہ پوچھنے کا حق تو ہے ، یہ اتحاد تحریک کے لیے ہے انتخابات کے لیے نہیں اور تحریکوں میں وہ لوگ چلتے ہیں جو تمام دبا کو برادشت اور مشکلات کو عبور کرنے کے ساتھ

کشتیاں جلا کر چلتے ہیں، اگر یہ جماعتیں دبا برداشت نہیں کرتیں تو ان کی مرضی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما غفور حیدری نے کہا کہ اے این پی بظاہر اس بات پر ناراض ہوئی کہ شوکاز کیوں بھیجا گیا، حکومت کے خلاف تحریک ہے اور حکومت سے اپوزیشن لیڈر کے لیے ووٹ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں کیا نہیں پوچھا جائے کہ حکومت سے ووٹ کیوں لیا گیا، دوستی کے لیے اصول کو پامال نہیں کیا جاتا، حالت جنگ میں ہیں دوسری طرف حکومت سے سودا کیا گیا۔ غفور حیدری نے کہا کہ پی پی نے حکومت کے ساتھ گھاٹے کا سودا کیا، اے این پی بھی شامل تھی، حکومت سے ووٹ لیے ہیں تو یہ پوچھنے کا حق تو ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد تحریک کے لیے ہے انتخابات کے لیے نہیں اور تحریکوں میں وہ لوگ چلتے ہیں جو تمام دبا کو برادشت اور مشکلات کو عبور کرنے کے ساتھ کشتیاں جلا کر چلتے ہیں، اگر یہ جماعتیں دبا برداشت نہیں کرتیں تو ان کی مرضی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم توقع کررہی تھی کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے مہنگائی سے نجات ملے گی اور آٹے ،چینی کی کرپشن سے چھٹکارا ملیگا،اے این پی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا، مولانا فضل الرحمان پرالزام لگانا مناسب نہیں تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں