اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کارروائی پر پی ٹی آئی کے 9 اہم اراکین اسمبلی نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں
گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ انتقامی کارروائی پر پی ٹی آئی کے 9 اہم اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کے پاس پہنچے گئے، جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ بھی سنا دیا۔انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کے فیصلے پر جہانگیر ترین نے مذکورہ 9اہم پی ٹی آئی ارکین کو کہا کہ آپ یہ فیصلہ نہ کریں، میرے خلاف جو مقدمے ہیں، اُنہیں چلنے دیں، اُن کا فیصلہ میرے حق میں ہی آئے گا۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اردگرد موجود لوگوں کی نشاندہی کرنی ہو گی کہ وہ کون لوگ ہیں جو جہانگیر ترین اور اُن کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کے خواہش مند ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عار ف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے ان 9 ارکین کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا ہے، جو پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین بھی شوگر مافیا کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کی زد میں آ گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے اُن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ حال ہی میں پیپلزپارٹی کی اہم رکن کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا تھا کہ جہانگیر ترین آصف زرداری سے ملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم جہانگیر ترین نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں