موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی، سردی کی نئی لہر آگئی

لاہور(پی این آئی )شام کے وقت ہونے والے بارش سے لاہور میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔شہر میں دن بھر آج بادل چھائے رہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں شہر میں مزیدبارش کی نوید بھی سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہواؤں کا یہ سلسلہ آئندہ اڑتالیس گھنٹے تک موجود رہے

گا۔ تاحال 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ان کی رفتار 3 سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل (بدھ ) بھی بارش ہو سکتی ہے۔

close