مریم نواز نہ حمزہ شہباز۔۔مسلم لیگ (ن)کے کونسے دو سینئر رہنما وزیراعظم بننے کی کوشش کررہے ہیں؟ پیپلزپارٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم

بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں، جے یو آئی کےپی ٹی آئی کے ساتھ سندھ میں اتحاد پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مک مکا کرکے ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 سینیٹرز منتخب کروانے کے معاملے پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اچانک لانگ مارچ سے استعفوں کو جوڑ کر پی ٹی آئی حکومت کو بچانے کی ناکام کوشش کی، اس پر شو کاز جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو پنجاب حکومت گراتے ہوئے لانگ مارچ کے لئے نکلتے تو عمران نیازی اسلام آباد سے بھاگ جاتے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کو ناکام بنا کر اسٹبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی مدد کی ہے، اس پر کب ایکشن ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن وزیراعلی پنجاب کو اس لئے نہیں ہٹانا چاہتی تاکہ اگلے انتخابات میں عثمان بزدار کی نااہلی کو جواز بناسکے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو اگر عوام کی فکر ہوتی تو آج پنجاب حکومت گرادیتی مگر انہیں صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے، پی ڈی ایم کی تمام سیاسی کامیابیاں بلاول بھٹو کے وڑن کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تاہم ایک بلاول بھٹو اکیلے بھی عمران نیازی کے لئے کافی ہے‎۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close