کوروناوائرس بے قابو، پاکستان کےکون کونسے 26 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیدیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع کو کورونا کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ ہے۔ ان میں اسلام آباد سمیت پنجاب

کے اضلاع بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالا، لاہور ، منڈی بہاؤالدین ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور راولپنڈی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات ، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے زائد ہے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع ہیں۔ آزاد کشمیر کے مظفر آباد، میر پور اور کوٹلی میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے زائد ہے۔ این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ پاکستان میں اچانک کورونا وائرس کے پھیلائومیں تیزی کیوں آنے لگی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے اصل وجہ بھی بتادی اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ آٹھ سے نو شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، پنجاب، اسلام آباد اور پشاور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، شادی کی تقریبات میں بے احتیاطی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بنی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کثیر تعداد میں ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے، شک ہے کہ جو لوگ ہیلتھ ورکرز نہیں تھے انہوں نے ویکسی نیشن کروائی ہے۔ ویکسین کی قیمت پر کچھ معاملات سامنے آئے ہیں، چند دن میں پرائیویٹ سیکٹر بھی ویکسین مارکیٹ میں لے آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس بڑی عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے اس لیے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا بھی کہہ دیا ہے، چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں