اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی کے موقع پر پنجاب حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 2 روز کے لیے رینجرز اور پولیس نیب آفس اور گردونواح میں تعینات کرنیکی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات لینےکیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔محکمہ داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں