اسلام آباد (پی این آئی )رہنما تحریک انصاف و سینیٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم اور خاتون اول کے صحت کے حوالے سے تازہ تفصیلات شیئر کیں ۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی صحت اور خوراک کا بہت خیال رکھتے ہیں اس وقت عمران خان اور خاتون اول کی صحت بہت بہتر ہے ۔ انہوں نےکہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بہت سے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بہت اچھا کا م کر رہے ہیں سوائے ان چند کرپٹ لوگوں کے جنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے ۔ عوام کا پیسہ لوٹا اور بیرون ممالک میں جائیدادیں بنا لیں ہیں ۔ حکومت متعدد بار اپوزیشن کو یہ پیغام دے چکی ہے کہ ساتھ مل کر بیٹھ کر عوام کی فلاح کیلئے کام کرتے ہیں ، ہمارے لیے اس وقت الیکشن ریفارمز اور ہارس ٹریڈنگ سمیت بہت سے ایسے مسائل ہیں جو انشاء اللہ جلد حل ہو جائیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں