چکسواری (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور میں تسلسل کے ساتھ زلزلے کے جھٹکوں نے اہل میرپور کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے میرپور میں
زلزلے کے جھٹکوں کا تسلسل سے آنا تشویش ناک ہے فوری طور پر میرپور میں جیولوجیکل سروے کروایا جائے تاکہ صورت حال کی حقیقت کا ادراک ہو سکے۔میرپور میں ابھی تک جیولوجیکل سروے کا نہ ہونا آزاد کشمیر کی حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی کا نتیجہ ہے میں نے اس سے قبل متعدد بار حکومت آزاد کشمیر سے میرپور میں جیولوجیکل سروے کروانے کا مطالبہ کیا مگر حکومت آزاد کشمیر نے اس طرف جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت برتیمیں نے حکومت آزاد کشمیر کو آفر کی تھی کہ میں میرپور میں جاپان سے جیولوجیکل سروے کروانے کا اہتمام کر سکتا ہوں اس سلسلے میں جاپان کی ایمبسی موجود جاپانی سفیر سے بھی میری بات ہوئی تھی مگر حکومت آزاد کشمیر نے نہ خود سروے کروایا اور نہ مجھے سروے کروانے کی اجازت دی میں ایک مرتبہ پھر حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر میرپور میں جیولوجیکل سروے کروائے اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو مجھے بتائے میں دوبارہ اس سلسلے میں جاپانی سفیر سے بات کروں گا میرپور میں ابھی چھوٹے پیمانے پر جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں اگر بڑا زلزلہ آیا تو بہت بڑے پیمانے پر تباہی آ سکتی ہے۔میرپور میں تعمیر و ترقی کی صورتحال مخدوش ہے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اپنے قیام سے لے آج تک میرپور دشمنی کی روش پر گامزن ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ
میرپور کے مسائل میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو چکا میرٹ کی مسلسل اور تسلسل کے ساتھ خلاف ورزیوں نے یہاں بے روزگاری میں اضافہ کر دیا گیا پڑھے لکھے نوجوان حکومتی اقربا پروری کی وجہ سے ملازمتوں سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چکسواری میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا ترقیاتی فنڈ دو گنا کر دیا جس پر ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں آزاد کشمیر میں جو تھوڑی بہت تعمیر و ترقی نظر آتی ہے یہ اسی فنڈ کی مرہون منت ہے ترقیاتی فنڈ میں دو گنا اضافہ سے جس قدر تعمیر و ترقی ہونی چاہیے تھی اس قدر تعمیر و ترقی ہو نہیں سکی۔ راجہ فاروق حیدر کی حکومت کی ترجیحات میں تعمیر و ترقی اور ریاستی خوشحالی نہیں اس حکومت کی ترجیحات میں لوٹ کھسوٹ کر کے اپنی تجوریاں بھرا ہے۔آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے اقتدار کا سورج بہت جلد طلوع ہونے جا رہا ہے ہم برسر اقتدار آ کر وزیراعظم عمران خان کے نظریہ و فلسفہ کی روشنی میں ریاست کے اندر حقیقی معنوں میں فلاحی و عوامی حکومت کا قیام عمل میں لائیں گے میرٹ کی بحالی کر کے
پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھولیں گے میرپور سمیت دیگر تمام اضلاع میں علاقائی و قبیلائی تعصبات سے بالاتر ہو کر تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات شروع کیے جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں