884 ارب کا بجلی کا نیا بم غریبوں پر گرنے والا ہے، مذمت جاری کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی شرائط پر 3 آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی حکومتی تیاریوں پر شدید تنقید کی ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلا وزیراعظم ہے جو آرڈیننس کے ذریعے عوام

اور ملک پر ڈاکے ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ چوری کیلئے آرڈیننس کے بعد عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کیلئے آرڈیننس لایاجارہا ہے، ہر ہفتے بجلی کی قیمت بڑھانے کو قانونی شکل دینا بے حسی کی انتہاہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب عظیم آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے، آٹا، چینی، دال، گھی، پیٹرول، گیس، دوائی کے بعد 884 ارب کا بجلی کا نیا بم غریبوں پر گِرنے والا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں