ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایک مرتبہ پھر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں اور مشیر اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہروں پر ماسک نہ پہنے دونوں صوبائی وزراء کے عقب میں بیٹھے ہوئے سرکاری افسران بھی

بغیر ماسک کے ہی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مشیر اطلاعات پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کئے رکھا تھا۔مریم نواز کا اپنے وکیلوں سے مشورہ،
وکلاء نے 15سو کینال اراضی کیس میں نیب نوٹس غیر قانونی قرار دیدیا
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے وکلاء نے نیب لاہور کی جانب سے جاتی امراء 15سو کینال اراضی کیس میں جاری کئے گئے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وکلاء نے اس مسئلے پر اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے مشاورت کے دوران کیا۔ مشاورت میں مریم نواز کے دونوں وکلاء امجد پرویز اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ مریم نواز نے اپنے وکلاء سے نیب کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت منسوخی کی درخواست پر جواب دائر کرنے کے لئے مشاورت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب لاہور کی درخواست پر مریم نواز سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ ملاقات میں نیب لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ دو نوٹسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز 26 مارچ کو نیب کے طلب کر نے پر نیب آفس پیش ہونگی یا نہیں

اس بات کا فیصلہ مشاورت میں کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں