سپیکر نے سینیٹ، قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ کر تعاون مانگ لیا

اسلام آباد( آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنما ء شامل کیے جائیں گے، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی

کا نوٹیفکیشن سینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کی نامزدگی کے بعد جاری کیا جائے گا،شفاف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی منڈی لگتی تھی جس کا خاتمہ کرنا ہے،کرپٹ پریکٹسز کا خاتمہ کرکے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے،آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ شبلی فراز کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی

کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close