تعلیمی ادارے ڈیڈ لائن سے پہلے امتحان لے لیں، محکمہ تعلیم کی جانب سےسکول بند کرنے کی ڈیڈ لائن کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)پنجاب کے وزیر اسکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہےکہ تعلیمی ادارےامتحان ڈیڈ لائن سے پہلے لے لیں،محکمہ تعلیم کی جانب سےسکول بند کرنے کی ڈیڈ لائن کا اعلان کر دیا گیاہے، ان کا کہنا تھا کہ جن اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں وہاں 19 مارچ تک شیڈول کے مطابق امتحانات لیے جاسکیں

گے۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایسے پرائیوٹ اسکولز جہاں امتحانات لیے جارہے ہیں وہاں انتظامیہ شیڈول کے مطابق 19 مارچ تک امتحان لے سکتی ہے لیکن 19 مارچ کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 19 مارچ کے بعداسکولز کھولنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملک میںکورونا کی تیسری لہر کے باعث صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔۔۔۔صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیالاہور (پی این آئی) اطلاعات و نشریات کے سابق وفاقی وزیر اورپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نئےمنتخب ہونے والے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ تسلیم نہیں کرتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈسکہ کےضمنی الیکشن، اور پارلیمنٹ کے ایوان بالاسینیٹ اور چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نے حکومت کی قلعی کھول دی ہے جس میںیوسف رضا گیلانی کو 49 ووٹ ملے یہ دھاندلی نہیں ڈاکا ہے، جعلی خواب دکھانے والے اور انقلاب لانے والے بےنقاب ہو گئے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نےالیکشن کمیشن سے استعفے مانگنے کے حکومتی مطالبے کی شدید مذمت کی اور کہا یہ الیکشن کمیشن خود اس حکومت نے بنایا تھا، اب وہ اس سے اپنی مرضی

کے فیصلے چاہتے ہیں۔کیا الیکشن کمیشن عمران خان کی مرضی کے فیصلے کرتا؟ آپ الیکشن کمیشن سے استعفیٰ مانگتے ہیں، اب عمران خان کے استعفے کا وقت ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں جارہے ہیں، یہ تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں، استعفوں کےمعاملے پر پی ڈی ایم کی میٹنگ ہو گی اس میں فیصلہ ہوگا۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close