مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، فواد چوہدری بھی یونیورسٹی میں پروپوزل کے معاملے میں کود پڑے

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔۔۔۔کورونا کی تیسری لہر،کوئی سمجھوتہ نہیں،سخت حکم جاری کر دیا گیالاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ حکام نئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں، عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیا جائے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے مقررہ اوقات کی پابندی کرائیں، تاجر برادری کا پورا احساس ہے، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، تاجر برادری عوام کی زندگیوں کو مقدم رکھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close