اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے شدید دباؤ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت7 شہروں میں تعلیمی ادارے آج سے 15 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔سرکاری اعلان کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث اسلام آباد کے مزید 2 علاقے
بھی سیل کیے گئے ہیں جب کہ لاہور، گجرات ، گوجرانوالا اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق پنجاب کے 6 اضلاع میں تمام پارکس اور کاروباری مراکز آج سے شام 6 بجے بند ہوں گے۔۔۔۔۔پاکستان میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیالاہور (پی این آئی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پاکستان میں آنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں ہر گز حکومتی نااہلی شامل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی برطانوی قسم پاکستان میں آچکی ہے اور وائرس کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ وائرس سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 ہفتوں کے لیے تعلیمی بھی ادارے بند کیے گئے ہیں۔کہ پنجاب میں ویکسی نیشن جاری ہے اور 4 روز میں 18 ہزار افراد ویکسین لگواچکے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں